پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 97 فیصد اضافے سے 82 ہزار روپے ماہانہ ہوگئی، حکومتی سروے
پاکستان میں آمدن میں اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کے ہاؤس ہولڈ سروے کے مطابق پاکستانی شہریوں کی اوسط آمدن میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ماہانہ اوسطاً آمدنی 82 ہزار روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مشاہدات کی بناء پر اس نتیجے پر پہنچے کہ یوتھ موومنٹ کے بیشتر عہدیداران اور کارکنان محب وطن لوگ ہیں اور قومی خدمت کے جذبات سے سرشار ہیں
ہاؤس ہولڈ سروے کی تفصیلات
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ حکومت کے ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران شہریوں کی اوسط آمدنی میں 97 فیصد اضافہ ہوا جب کہ 2019ء سے 2025ء تک گھریلو اخراجات 113 فیصد بڑھ گئے، ملک میں اوسطا ماہانہ آمدن 82 ہزار اور اخراجات 79 ہزار روپے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا باکسر عثمان وزیر کی مالی امداد اور سہولیات دینے کا اعلان
اخراجات کی تقسیم
سروے کے مطابق اخراجات میں سب سے زیادہ فرنشنگ، گھریلو آلات، ہیلتھ، فوڈز، گڈز اینڈ سروسز پر ریکارڈ کیے گئے، بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ذاتی ملکیتی گھروں کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: داؤدی بوہرہ مسلم کمیونٹی کے 53 ویں روحانی پیشوا سے قونصل جنرل حسین محمد سے ملاقات، عید کی مبارک باد دی
گھر کی ملکیت میں تبدیلی
سروے کے مطابق 2018،19 میں 84 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر تھے جبکہ موجودہ سروے میں 82 فیصد لوگوں کے پاس اپنے گھر ہیں، کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کی تعداد 10 فیصد سے بڑھ کر 10.5 فیصد ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان کو ایک ارب 25 کروڑ ڈالر قرض دینے کا اعلان کر دیا
کلین فیول کا استعمال
ہاؤس ہولڈ اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کلین فیول کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، پانچ سال میں کلین فیول کا استعمال 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان کے حوالے سے ایک کے بعد ایک انوکھا واقعہ، شہری کو 13 دن میں 2 ای چالان موصول
پانی کی رسد
ہینڈ پمپ سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 24 فیصد سے کم ہو کر 22 فیصد ہوگئی جبکہ نل سے پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 22 فیصد ہو چکی ہے، اسی طرح فلٹر کا پانی استعمال کرنے والوں کی شرح 9 فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہیڈ ماسٹر کی اسامیوں کاکیس، وفاقی آئینی عدالت نے حکومت بلوچستان اور پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے
بنیادی سہولیات کا فقدان
سروے کے مطابق ملک میں 7 فیصد آبادی ابھی تک بیت الخلا (لیٹرین) جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کنٹرول کے لیے محکمہ ماحولیات کو عملی اقدامات کا حکم
ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا اثر
سروے کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آمدن میں ٹک ٹاک سب سے آگے ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے 88 فیصد لوگ ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں، یوٹیوب چینل پر وی لاگ کرنے والے 86 فیصد لوگ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
انٹرنیٹ کی رسائی
سروے میں بتایا گیا کہ گھریلو سطح پر انٹرنیٹ رسائی 34 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گئی ہے، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی ڈکٹیٹر کبھی بھی کسی عوامی لیڈر کا مقابلہ نہیں کر سکے یہی تاریخ کا سبق ہے، ملکی حالات نئی کروٹ لے چکے تھے، اس زمانے میں الیکشن کمیشن صرف نام کا ہی تھا۔
صحت کی سہولیات
سروے کے مطابق مکمل حفاظتی ٹیکہ جات (ریکارڈ کی بنیاد پر) کی کوریج 68 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہو گئی ہے اور صاف ایندھن کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جو 35 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
تعلیم کی حالت
پاکستان میں قومی سطح پر شرحِ خواندگی 60 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی جبکہ اسکول سے باہر بچوں کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جو 30 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد رہ گئی۔








