اگر کوئی تقریب یا میٹنگ ہو تو فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملاقات کروں گا، محمد سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا ارادہ

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے مجھ سے کچھ نہیں کہا ہے۔ تاہم، صوبائی معاملات پر اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے میں تیار ہوں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی تقریب یا میٹنگ ہوئی تو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ضرور ملوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی جیل میں محفوظ اور صحت مند ہیں، ایک بیرک کے 6 کمرے عمران خان کے زیر استعمال ہیں، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب

سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں سینئر صحافیوں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مجھے کچھ نہیں کہا۔ بات چیت کا ٹاسک محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے حوالے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

صوبائی معاملات پر بات چیت

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے میں تیار ہوں، لیکن بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں کرائی جا رہی ہے۔ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے اور ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں۔ حکومت اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایسی پالیسی بنانی چاہیے جو عوامی مفادات کے مطابق ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سردار اخترمینگل کو کوئٹہ سے دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

پشاور کی ترقی اور وفاقی حکومت کی ذمہ داریاں

ہم نے پشاور کو ترقی دینا ہے لیکن لاہور کی طرح نہیں جہاں جلسے اور جلوس کرنے پر پابندی ہے۔ وفاق نے ضم اضلاع کے لیے اے آئی پی کے تحت 700 ارب روپے بقایاجات ابھی تک ادا نہیں کیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے اے آئی پی کے تحت برسوں میں صرف 168 ارب روپے دیے ہیں جبکہ بجلی کے خالص منافع اور دیگر بقایاجات کی مد میں وفاقی حکومت نے ہمارے 4 ہزار ارب روپے سے زیادہ دینے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سازگار ماحول

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بات چیت کے حالات اور ماحول سازگار ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو مضبوطی سے میدان میں اترنا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا باہر نکلنا جائز ہے، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار روسی جرنیل کو رہا کرکے ایسی خطرناک یونٹ کی کمانڈ دینے کا فیصلہ جس سے خود کش حملے کروائے جاتے ہیں

لاہور اور کراچی کے دورے کا مقصد

انہوں نے کہا کہ لاہور کا دورہ عوام میں بیداری کی لہر پیدا کرنے کے لیے کیا ہے۔ کراچی جانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک ہوں۔ بانی پی ٹی آئی صرف خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کے لیڈر ہیں۔ میری حکومت کی کرپشن کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جس کے اصول شفافیت، میرٹ، ترقی اور کرپشن کا خاتمہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق

ترقیاتی عمل اور امن و امان کی صورت حال

سہیل آفریدی نے کہا کہ مرکز سے ملنے والا پیسہ ترتیب سے ضم اضلاع میں خرچ کیا جائے گا۔ ترقی کا عمل شروع ہونے سے ضم اضلاع میں عسکریت پسندی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ امن و امان کی صورت حال میری حکومت کے لیے اصل چیلنج ہے جس پر قابو پانے کے لیے ہم کوشاں ہیں۔

صوبائی حکومت کی ترجیحات

صوبائی حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود بھی کام کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے بھی کام درکار ہے۔ ہم نے عوام میں تبدیلی لانے کے لیے کام کرکے دکھانا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...