سیہون میں پسند کی شادی پر تنازع، ملزمان نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو اغواء کر لیا
اغواء کا واقعہ
سیہون (ڈیلی پاکستان آن لائن) گاؤں جان محمد بھٹی میں ملزمان نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو اغوا کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن اسکینڈل، نیب نے ایک اور ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتارکرلیا
ایس ایس پی کی وضاحت
ایس ایس پی ظفر صدی کے مطابق یہ واقعہ گاؤں جان محمد بھٹی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے گھر میں گھس کر 3 خواتین کو اغوا کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا
قانونی کارروائی
ایس ایس پی نے بتایا کہ اس حوالے سے 20 افراد پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ سے مصالحت کی کوششیں، جارحانہ موقف پر پی ٹی آئی کی خارجہ امورکمیٹی تحلیل
تنازع کی وجہ
ایس ایس پی کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان نے مخالف برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، پسند کی شادی کرنے پر دونوں برادری کے درمیان تنازع ہے جس پر مخالفین نے گھر میں گھس کر تینوں خواتین کو اغوا کیا۔
مغوی خواتین کی بازیابی
انہوں نے مزید بتایا کہ مغوی خواتین کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ اس دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔








