لاہور، اوور سیز پاکستانی کو گھر میں کھڑی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول ہوگیا
جعلی نمبر پلیٹ کا واقعہ
لاہور (ویب ڈیسک) شہر میں جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرکے موٹر سائیکل چلانے کا واقعہ سامنے آ گیا، اوور سیز پاکستانی کو گھر میں کھڑی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے افغان قیدی کو منشیات سے متعلق الزامات پر پھانسی دے دی
واقعے کی تفصیلات
متاثرہ شہری کے مطابق ان کی موٹر سائیکل واقعے کے روز گھر پر کھڑی تھی تاہم کسی نامعلوم شخص نے جعلی نمبر پلیٹ لگا کر سڑک پر موٹر سائیکل چلائی۔ خلاف ورزی کے دوران موٹر سائیکل سوار نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنا جس پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا ای چالان اوورسیز پاکستانی کے گھر پہنچ گیا۔
قانونی کارروائی
ای چالان کے مطابق موٹر سائیکل پر یہ خلاف ورزی 28 دسمبر کو کی گئی جبکہ چالان میں شامل تصویر میں موٹر سائیکل چلانے والے شخص کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شہری کے بھائی قاسم منیر نے معاملے پر قانونی کارروائی کے لیے تھانہ مسلم ٹاؤن میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے شخص کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔








