پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوادیے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابتدائی اسکواڈ کی تشکیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوادیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں، انتخابات کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
ریزرو کھلاڑیوں کے نام
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں اعزازات کا حصول ہماری پیشہ ورانہ قابلیت و تکنیکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے: ایئر چیف
ناموں میں تبدیلی کا وقت
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ناموں میں تبدیلی کر سکتا ہے، جبکہ اس کے بعد ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت ضروری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی طرف سے دبئی اور شمالی امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد
سری لنکا کے خلاف سیریز
ذرائع کے مطابق پی سی بی سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے اسکواڈ کے اعلان کا ارادہ رکھتا ہے، کیونکہ بورڈ کا سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک سے دو کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھنے کا ارادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب،لیپ ٹاپ کوٹہ کیلئے تجاویز طلب،پنجابی زبان کو تعلیم میں مقام دلانے کیلئے اقدامات کا حکم
ابتدائی ناموں میں شامل کھلاڑی
ابتدائی ناموں میں دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث روف کے نام بھی شامل ہیں۔
ورلڈکپ کی تاریخیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈولڈ ہے اور پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔








