وینزویلا میں بڑا فضائی حملہ، دھماکوں اور دھویں کے ویڈیوز وائرل

بمباری کی خبر

کراکس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی طیاروں کی جانب سے وینزویلا کے ہیگوئیروتے ایئرپورٹ پر بمباری کی گئی ہے۔ دارالحکومت کراکس میں زور دار دھماکے سنے گئے، مختلف مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف رپورٹ نے حکومت کے کرتوت واضح کردیئے، وفاق کی جو حیثیت اور اوقات ہے وہ سامنے آگئی ہے، شیخ وقاص اکرم

ہیلی کاپٹروں کی پرواز

میڈیا رپورٹس کے مطابق، کراکس کی فضاؤں میں ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں۔ دھماکوں کی آوازیں کراکس میں عسکری بیس سے آرہی ہیں اور فوجی بیس کے آس پاس کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشال یوسفزئی کا انصاف لائر فورم سے کوئی تعلق نہیں:صدر آئی ایل ایف

وینزویلا کی حکومت کا ردعمل

وینزویلا کی حکومت نے امریکا کو حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ صدر مادورو نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں شہری اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ وینزویلا 2 صدیوں سے آزاد ہے، یہ حملہ بھی ناکام بنائیں گے، اس حملے کا مقصد وینزویلا کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے، اور ہم امریکی حکومت کی جارحیت کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ غیرت نہیں، کھلا قتل اور بے غیرتی کی انتہا ہے، بلوچستان واقعے پر تحریک انصاف کا رد عمل

پس منظر

یہ واقعہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر بڑھتے ہوئے امریکی دباؤ کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بارہا وینزویلا میں زمینی کارروائیوں کے امکانات کا عندیہ دیا ہے اور ساتھ ہی پابندیوں اور ہدفی حملوں سمیت فوجی و معاشی اقدامات مزید سخت کیے ہیں۔

امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدہ تعلقات

امریکا اور وینزویلا کے درمیان صورتحال طویل عرصے سے کشیدہ چلی آ رہی ہے۔ امریکا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت کو غیرجمہوری قرار دیتا ہے اور ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔ اسی بنیاد پر امریکا نے وینزویلا پر سخت معاشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جن میں تیل کی صنعت پر پابندیاں بھی شامل ہیں، جس سے وینزویلا کی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...