دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل، متحدہ عرب امارات نے یمن سے فوجی دستے واپس بلا لیے
اماراتی فوج کی واپسی
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل، متحدہ عرب امارات نے یمن سے فوجی دستے واپس بلالیے۔
حفاظتی اقدام
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، یو اے ای کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد فوج واپس بلالی گئی۔ یمن میں شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی سے فوجی مشن مکمل کیا گیا۔ یہ اقدام یو اے ای کی اپنی مرضی سے کیا گیا اور تمام فوجی عملے کو محفوظ طریقے سے واپس لایا گیا۔
یمنی حکومت کی اعلان
یاد رہے کہ چند روز قبل یمن کی صدارتی کونسل (پی ایل سی) نے یو اے ای کے ساتھ دفاعی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اماراتی فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
سعودی عرب کے بیان پر ردعمل
متحدہ عرب امارات نے یمن سے متعلق سعودی عرب کے بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام الزامات مسترد کر دیئے تھے۔








