بھارت خطرے میں ہے، مودی کو مذہبی اور انسانی اقدار کا کوئی پاس نہیں: خواجہ آصف
وزیر دفاع کی بیانات
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت خطرے میں ہے، مودی اگر مزید کچھ دیر حکمران رہا تو بھارت تتر بتر ہو جائے گا۔ مودی نے اپنی شہرت برقرار رکھنے کے لیے اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر پاکستان کا اظہار افسوس
بھارت میں اقلیتوں کی صورتحال
’’جیو نیوز‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ بھارت میں اقلیتوں کو ٹارگٹ کرنا ایک سٹیٹ پالیسی بن گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب بھی کراچی آتا ہوں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان
مودی کی حکمرانی اور اس کے اثرات
مودی کو مذہبی اور انسانی اقدار کا کوئی پاس نہیں ہے، مودی نے گجرات میں بطور وزیراعلیٰ مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے۔ جس حکمران کی سی وی میں ایسے ہولناک جرائم ہوں تو پورا ہندوستان خطرے میں ہے۔
کرسمس پر سلوک
بھارت میں کرسمس کے موقع پر عیسائیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا جبکہ پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔








