غیرملکی اپنے وطن جا کر ویزا لگوائیں، ہم حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں:ایس ایس پی آپریشنز پشاور
پشاور میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف اقدامات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے کہا ہے کہ ہم اب غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے گھروں میں جا کر انہیں سمجھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھی بین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ ، چار ملزمان گرفتار
وفاقی حکومت کی پالیسی
’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز پشاور فرحان خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے کہ غیرقانونی مقیم تمام غیرملکی واپس اپنے وطن جائیں گے۔ اب تک بڑی تعداد میں غیرقانونی مقیم غیرملکی اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔
حکومتی عمل درآمد
غیرملکی اپنے وطن جا کر اپنا ویزا لگوائیں، ہم حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔








