پشاور میں دوستی کے تنازع پر خواجہ سرہ قتل
فائرنگ کے واقعے میں خواجہ سرا جاں بحق
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور میں فقیر آباد تھانے کی حدود شگئی پل کے قریب فائرنگ کے واقعے میں خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے بچے سیاست میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو اجازت ہونی چاہیے: شرجیل میمن
مقتول کی شناخت
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت باسط عرف بجلی کے نام سے ہوئی ہے جس کو دوستی کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 7 سالہ بچی کی لاش قبر سے غائب
مقدمہ درج
پولیس نے واقعے کا مقدمہ ملزم وقار عرف شینا کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وقار اور مقتول کے درمیان دوستی تھی اور ملزم ملاقات کے لیے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں نوبیاہتا دلہن شوہر اور سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق، زہر دینے کی تصدیق
تکرار اور فائرنگ
دورانِ ملاقات دونوں کے درمیان تکرار ہوئی، جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کر کے باسط عرف بجلی کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
پولیس کی کارروائیاں
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خواجہ سراؤں کا تحفظ
خواجہ سرا تنظیم کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد خواجہ سراؤں کو قتل کیا جاچکا ہے۔








