وزیراعلیٰ مریم نواز کی پاک فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فضائیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔
دفاعی صلاحیت کی مضبوطی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم کو تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ 600 کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو نشانہ بنانے والے تیمور ویپن سسٹم سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔








