سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی کا لاہور پریس کلب کا دورہ، صدر اور سینئر عہدیداروں سے ملاقات

لاہور پریس کلب کا دورہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور دیگر سینیئر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافتی امور، میڈیا کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں تنزلی کا شکار ہو کر 158 ویں نمبر پر چلا گیا، حامد میر کا انکشاف

صحافی کالونی فیز ٹو کے مسائل

اس موقع پر صحافی کالونی کے مسائل بالخصوص صحافی کالونی فیز ٹو کی تعمیر، ترقیاتی کاموں اور منصوبے کی جلد تکمیل سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ سیکرٹری اطلاعات کو صحافی برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا اور فیز ٹو کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران صحافیوں کو صحافی کالونی فیز ٹو کا جلد دورہ کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ جاری ترقیاتی کاموں کا عملی جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے شراب خانوں میں 50 سال پہلے ہونے والے دھماکوں کا حل نہ ہونے والا معمہ

حکومت کی حمایت

سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت صحافی برادری کی فلاح و بہبود کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری ذاتی طور پر صحافی کالونی فیز ٹو کی جلد تکمیل میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور اس منصوبے کی پیش رفت کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔

بہتر رہائشی سہولیات

انہوں نے واضح کیا کہ صحافی کالونی فیز ٹو کی بروقت تکمیل حکومتِ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ صحافیوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...