پنجاب میں امراض قلب کے لیے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ، امریکی ڈاکٹرز تربیت دیں گے۔
پنجاب میں انٹراویسکولر سرجری کی جدید تکنیک
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں امراض قلب کے لیے انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
ڈاکٹرز کی ٹریننگ
امریکن ڈاکٹروں کی ٹیم انٹراویسکولر سرجری کی جدید ترین تکنیک کے لیے ڈاکٹروں کو ٹریننگ فراہم کرے گی۔ بریفنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ انٹراویسکولر سرجری روایتی اوپن سرجری کا جدید اور محفوظ ترین متبادل ہے۔ اس تکنیک میں خون کی نالی میں چھوٹے سے سوراخ سے انجیوپلاسٹی، سٹینٹ اور ابلیشن کی جاتی ہے۔ چلڈرن، نشتر اور جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹریننگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: BNB کی فیشل کٹ نے فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
وزیراعلیٰ کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں امراض قلب کا جدید طریقہ کار متعارف کروانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز سے اوکلاہوما ہارٹ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم طاہر خیلی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، اور رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی۔ پنجاب میں ڈاکٹرز کی ٹریننگ کے لیے خدمات حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
رخسانہ فاؤنڈیشن کی خدمات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے رخسانہ فاؤنڈیشن کی ہیلتھ اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے انٹراویسکولر سرجری کے لیے جدید طبی آلات کی خریداری کے لیے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔








