وینزویلا میں مزید کارروائی نہیں ہوگی، امریکی وزیر خارجہ کی سینیٹر سے گفتگو

امریکی سینیٹر مائیک لی کا انکشاف

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینیٹر مائیک لی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر بات کی ہے، جس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی اہلکاروں نے گرفتار کر لیا ہے تاکہ انہیں امریکا میں فوجداری مقدمات کا سامنا کرایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری نے مرحومہ اداکارہ عائشہ خان کی زندگی سے متعلق انکشاف کر دیا

گرفتاری کی وضاحت

سینیٹر مائیک لی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خارجہ روبیو نے وضاحت کی کہ جو عسکری کارروائی دیکھی گئی، وہ دراصل اس گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کرنے والے امریکی اہلکاروں کے تحفظ اور دفاع کے لیے کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ممکنہ یا فوری خطرے کے پیش نظر انجام دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ؛ 2 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

آئینی اختیارات

مائیک لی نے مزید کہا کہ یہ اقدام امریکی آئین کے آرٹیکل ٹو کے تحت صدر کے فطری اختیارات کے دائرے میں آتا ہے، جس کا مقصد امریکی اہلکاروں کو کسی حقیقی یا ممکنہ حملے سے بچانا ہے۔

وزیر خارجہ کا شکریہ

انہوں نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اہم پیش رفت سے انہیں بروقت آگاہ رکھا۔ سینیٹر کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اب چونکہ نکولس مادورو امریکی تحویل میں ہیں، اس لیے وینزویلا میں مزید کسی امریکی کارروائی کی توقع نہیں کی جا رہی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...