وینزویلا کے صدر پر نیو یارک میں فرد جرم عائد کردی گئی، جلد امریکی سرزمین پر امریکی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، امریکی اٹارنی جنرل کا اعلان
امریکا کی اٹارنی جنرل کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کے خلاف نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ میں فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا
سنگین الزامات
ان کے مطابق نکولس مادورو پر امریکا کے خلاف منشیات سے متعلق دہشت گردی کی سازش، کوکین درآمد کرنے کی سازش، مشین گنز اور تباہ کن ہتھیاروں کے غیر قانونی قبضے، اور ایسے ہتھیار رکھنے کی سازش جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7دسمبر تک توسیع
امریکی عدالت میں پیشی
ایکس پر اپنے بیان میں اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ نکولس مادورو اور سیلیا فلوریس کو جلد امریکی سرزمین پر امریکی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جہاں انہیں امریکی قانون کے مکمل دائرے میں انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی نظامِ انصاف ایسے الزامات پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گا۔
شکریہ اور خراجِ تحسین
پامیلا بونڈی نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے امریکی عوام کی جانب سے جوابدہی کا مطالبہ کرنے کا حوصلہ دکھایا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے امریکی فوج کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جس نے ان کے بقول ایک غیر معمولی، جرات مندانہ اور انتہائی کامیاب کارروائی کے ذریعے ان دونوں مبینہ بین الاقوامی منشیات اسمگلرز کو گرفتار کیا۔








