مشہور نعت خواں عبدالرؤف روفی کا منشیات اور پتنگ بازی کے حوالے سے فیصل آباد ریجن کے عوام کے نام ویڈیو پیغام سامنے آ گیا
عبدالرؤف روفی کا پیغام
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور نعت خواں عبدالرؤف روفی کا منشیات اور پتنگ بازی کے حوالے سے فیصل آباد ریجن کے عوام کے نام پیغام سامنے آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی استحکام، ترقی کا وقت آ چکا ہے، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے : وزیر اعظم
ویڈیو پیغام
یہ بھی پڑھیں: امارات کا نیا ٹیکس نافذ کرنے کا اعلان
منشیات کے خلاف کامیابی
اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں عبدالرؤف روفی نے کہا ہے کہ ’’میں فیصل آباد والوں کے لیے ایک بڑی اچھی خبر لایا ہوں۔ ہم کبھی کسی بھی جگہ چائے پینے بیٹھتے، کسی دکان پر جاتے یا کسی بازار میں سے گزرتے تو اکثر لوگ منشیات کا استعمال کر رہے ہوتے یا نشہ کر رہے ہوتے۔ ایک مہینے سے میں نے نوٹس کیا کہ ایسے لوگ اب نظر نہیں آرہے۔ مجھے یہ جان کر بڑی خوشی ہوئی ہے کہ اصل میں اس کے پیچھے سہیل سکھیرا ہیں، جو ابھی حال ہی میں آر پی او فیصل آباد کے عہدے پر آئے ہیں۔ ان کی کمپین کا یہ صلہ ہے۔ الحمدللہ، نہ صرف منشیات پینے والے نظر نہیں آرہے بلکہ منشیات سے متعلقہ جتنی بھی چیزیں ہیں وہ بھی نہیں مل رہی ہیں۔ یہ بہت بڑی کاوش ہے۔ نئی نسل تباہ ہو رہی تھی، نئی نسل پر منشیات کے بہت برے اثرات تھے اور یہ لعنت تو تعلیمی اداروں تک پہنچ چکی تھی۔ مجھے مساجد کے خطیب صاحبان نے بتایا ہے کہ لوگ اب مساجد میں آ کر حلف لے رہے ہیں کہ ہم آئندہ منشیات والا کام نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپیلٹ ٹربیونل نے شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کے لیے بھجوا دیا
ریجنل پولیس آفیسر کی تعریف
میں مبارک باد دیتا ہوں ریجنل پولیس آفیسر سہیل سکھیرا کو کہ آپ کے آنے سے فیصل آباد کے درینہ مسائل حل ہوئے ہیں اور حالات بڑی تیزی سے اچھائی کی طرف جا رہے ہیں۔
پتنگ بازی کا پیغام
ایک اور بہت ضروری پیغام ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ فیصل آباد میں کہیں کہیں پتنگ بازی ہو رہی ہے۔ یہ آپ سب کے نوٹس میں ہونا چاہیے کہ فروری میں جو بسنت رکھی گئی ہے وہ بھی لاہور کے چند مخصوص علاقوں میں منائی جائے گی ہر جگہ نہیں۔ پورے پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہے، فیصل آباد میں بھی مکمل پابندی ہے۔ یاد رکھیں، پتنگ بازی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کے بچوں کو سخت سے سخت سزا دی جا سکتی ہے، تو اپنے بچوں کا مستقبل تباہ نہ کریں اور بچوں کو اپنی نظروں میں رکھیں۔








