آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہر جگہ تبدیلی لے کر آ رہی ہے، ہماری نسل نے تختی سے 5 جی کا سفر دیکھا: احسن اقبال
معیشت کی کامیابی میں حکومت کا عزم
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کی کامیابی کی طرح معرکہ معیشت میں ترقی حاصل کریں گے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہر جگہ تبدیلی لے کر آ رہی ہے، ہماری نسل نے تختی سے 5 جی کا سفر دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری کاروباری اداروں کے منافع میں کمی، پاور سیکٹر کے نقصانات 5 ہزار 900 ارب روپے تک پہنچ گئے
انجینئرنگ کی اہمیت
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ آج ملک کے ڈیمز اور صنعت سمیت ہر چیز کے پیچھے انجینئرز کا ہاتھ ہے، انجینئر ہی وہ شخص ہے، جو انسانی مسائل کو حل کرتا ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ترقیاتی منصوبے
’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہر جگہ تبدیلی لے کر آ رہی ہے، ہماری نسل نے تختی سے 5 جی کا سفر دیکھا ہے۔ وزارت پلاننگ نے ہر ترقیاتی منصوبے میں 1 سال کا انٹرن شپ پروگرام متعارف کروانا ہے۔ آج ملک کی معیشت سنبھل رہی ہے، جیسے معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی ویسے ہی معرکہ معیشت میں ترقی حاصل کریں گے۔ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے ہمیں اسی جذبے سے کام کرنا ہے۔








