کراچی: مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی، رشتہ داروں سے پولیس کا رابطہ
کراچی میں لاشوں کی شناخت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، لاش خاتون انیلا اور اس کے 3 بچوں کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا
پولیس کی تحقیقات
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے ملی لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ خاتون کے رشتے داروں سے پولیس کا رابطہ ہوگیا ہے، جبکہ اس کا شوہر گھر سے غائب ہے، جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کھارادر کے رہائشی تھے۔ خاتون کی بہن نے پولیس سے رابطہ کرکے لاشوں کی شناخت کی، جن میں لاش خاتون انیلا اور اس کے 3 بچے شامل ہیں۔ خاتون نیو ائیر نائٹ پر گھر سے نکلی اور لاپتہ ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفز جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے ملاقات
مقدمہ درج
’’جنگ‘‘ کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے 4 لاشیں ملنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کر لیا گیا۔
لاشوں کی حالت
پولیس کے مطابق لاشیں 2 لڑکوں، ایک لڑکی اور ایک خاتون کی ہیں، مقتولین کی عمریں 10 سال، 15 سال، 16 سال اور 40 سال ہیں۔ لاشوں پر تیز دھار آلے اور تشدد کے نشانات ہیں، جبکہ گولی کا کوئی نشان موجود نہیں ہے۔ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔








