امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے معاملے پر چین کا سخت رد عمل آگیا
چین کا رد عمل
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی طرف سے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے معاملے پر چین کا رد عمل بھی آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن سعید کو پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا
امریکی کارروائی کی مذمت
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے خود مختار ملک پر طاقت کے بے باک استعمال اور اس کے صدر کے خلاف کارروائی پر سخت صدمے اور شدید مذمت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نمائشی اقدامات کی بجائے سیلاب زدگان کی فوری مدد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان
بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی
چین کے مطابق امریکہ کے یہ تسلط جمانے والے اقدامات بین الاقوامی قانون اور وینزویلا کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ چین نے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔
چین کا مطالبہ
چین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد و اصولوں کی پاسداری کرے اور دیگر ممالک کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی بند کرے۔








