توشہ خانہ ٹو کیس: عدالت نے ایف آئی اے کو کل تک پراسیکیوٹر نامزد کرنے کا حکم دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو کل تک کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ "سلمان صفدر آپ دلائل شروع کریں" جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
ایف آئی اے کی صورتحال
ایف آئی اے حکام روسٹرم پر موجود رہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ احتساب عدالت میں 19 جولائی کو اس کیس کا ریفرنس دائر ہوتا ہے، بعد میں کیس ترامیم کے بعد ایف آئی اے کے پاس جاتا ہے۔ درخواست گزار نے اس دوران ضمانت کی درخواست دائر کی، جو کہ ایف آئی اے کے پاس لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں باراتیوں کی بس دریا میں گرنے کا واقعہ کیسے پیش آیا؟ بس میں سوار دلہن نے بتا دیا
مقدمے کا پس منظر
وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ ستمبر میں کیس ایف آئی اے عدالت میں جاتا ہے، حیرت انگیز طور پر دو دن بعد ایف آئی اے چالان عدالت میں پیش کر دیتی ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر کی طرف سے ہم کافی ڈسٹرب رہے، وہ التواء کردیتے تھے اور اس کے بعد دلائل ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں بشریٰ بی بی کی ضمانت مسترد کردی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب کی ایک نرس کو ریپ سے بچانے والی واٹس ایپ کی ‘لائیو لوکیشن’
الزامات کی نوعیت
بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ یہ بلغاری جیولری سیٹس کا کیس ہے، الزام ہے کہ بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے قیمتی سیٹ کی مارکیٹ قیمت انتہائی کم لگوائی، جن میں نیکلیس، ائیر رنگز، بریسلٹس اور انگوٹھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں 47 انتہا پسند ہندوؤں اور پنڈت پر مقدمہ
قانونی دلائل
وکیل بشریٰ بی بی نے وضاحت کی کہ الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے آفس سیکرٹری کے زریعے بلغاری سیٹ کی قیمت لگوائی۔ اس دوران عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ آپ لوگ نوٹس بناتے رہیں، آپ اسکا جواب دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: خط لکھنے والے 6 ججز کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات
عدالتی تاخیر
وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ توشہ خانہ ٹو کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے۔ دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں، اور یہ مقدمہ سات مئی سے 10 مئی کے دوران دیے گئے تحفوں کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چیمپئنزٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا
حکم نامہ
عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ "کل تک پراسیکیوٹر مقرر کرکے عدالت پیش ہوں، میں ضمانت کیس میں التواء نہیں دوں گا۔"
سماعت کی تاریخ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔