مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے نکالنے کا معاملہ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی ہنگامی مشاورت، اہم فیصلوں کا امکان
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا فوری فیصلہ
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بولر مستفیض الرحمان کے بھارتی لیگ معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: منگھوپیر میں کرنٹ لگنے سے 2 گدھے مرگئے
ایمرجنسی مشاورت کی طلب
تفصیلات کے مطابق بی سی بی نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے نکالنے کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی مشاورت طلب کی ہے۔ اور امکان ہے کہ مشاورت میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تباہی قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا: عاصم افتخار
بورڈ صدر کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ بورڈ میٹنگ فوری طور پر بلانا ممکن نہیں ہے لیکن فوری طور پر مشاورت کر رہے ہیں۔ مشاورت کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا ہے، اولین ترجیح کرکٹرز کی حفاظت اور سیکیورٹی ہے۔ مشاورت سے اصل حقائق سامنے آئیں گے اور متعلقہ ڈپارٹمنٹس سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے کراچی کو قتل و غارت اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا: سینیٹر وقار مہدی
سیکیورٹی کی یقین دہانی کے لئے بات چیت
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی بی بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں سیکیورٹی کی یقین دہانی معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بات کرے گا۔ بی سی بی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، آئی سی سی کے سامنے بنگلہ دیش کے میچز سری لنکا میں کھیلنے کا آپشن بھی رکھا جائے گا۔
بھارتی بورڈ کی ہدایت
بھارتی بورڈ نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارتی بورڈ کی ہدایت پر شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کو ریلیز کردیا ہے۔








