وزیراعلیٰ مریم نواز کا برزل پاس پر پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 جانبازوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب کا افسوسناک بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برزل پاس پر برفانی تودہ ہٹاتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3 جانبازوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سوگوار خاندانوں سے تعزیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








