ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ اپنی صحت کا صدقہ لازمی دیں۔ کچھ معاملات ایسے ہیں جن کو آپ مسلسل نظر انداز کررہے ہیں اور کچھ اپنے حالات بھی ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کئی جگہ پر غلط ہیں اور یہ غلطیاں کسی دن آپ کے گلے پڑ جائیں گی۔ ان دنوں آپ کو اپنوں کی طرف سے بھی مخالفت جھگڑے وغیرہ کے اندیشے کا امکان ہے اور جو لوگ غصے کے بجائے حکمت سے کام لیں گے وہی کچھ بچا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پہلگام تحقیقات کے لیے تیار، بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا: احسن اقبال
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ان دنوں اندرونِ خانہ شدید مخالفت کا خطرہ ہے ،ایسی ایسی چالیں چلی جا رہی ہیں جن کا انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔ جو ان دنوں لاپروائی سے کام لیں گے وہ ہی محفوظ ہیں ورنہ حسد تو انسان کو کھا جاتا ہے ۔جو لوگ کافی عرصے سے روزگار کے حصول کے حوالے سے پریشان تھے، وہ اب انشاءاللہ کوئی بہترین ذریعہ بنتا ہوا دیکھیں گے۔ بس آنکھیں کھلی رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی عین کی بڑی فین تھیں مگر وہ بھول گئیں کہ اسی عین کا عاصم اصل محافظ تھا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو احساس ہی نہیں ہے کہ آپ کیا کررہے ہیں اور کس طرف جا رہے ہیں۔ غور تو کریں آپ کو معلوم ہوگا جس جگہ غلطی ہو رہی ہے اس کو فوراً درست کریں اور مستقبل کو لے کر اب سنجیدہ ہو جائیں۔ جو ہونا تھا وہ ہو چکا، اب آگے کی سوچیں۔ اللہ نے آپ کے لئے بہت کچھ رکھا ہے، بس آپ سمجھ نہیں پا رہے اور بار بار غلط سمت نکل جاتے ہیں۔ خواہشات پر قابو رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سینٹر بنائیں گے: وزیراعلیٰ مریم پنجاب
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن لوگوں نے بھی ان دنوں کسی قسم کی تبدیلی کی کوشش کی تو وہ ان کے گلے پڑ جائے گی۔ اس وقت ذرا سی غلطی بڑی خطرناک صورتِ حال پیدا کر سکتی ہے۔ جو لوگ استخارے سے مدد لیں گے اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں گے ، وہی کامیاب رہیں گے۔ ان دنوں آپ کو کوئی بڑا فیصلہ لینا ہوگا اور ایک نئے انداز سے زندگی کو شروع کرنا ہوگا اور ایسا کرلیں کہ بار بار مواقع نہیں ملتے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،ہزاروں لٹر ملاوٹی دودھ تلف ، ایک لاکھ سے زائد جرمانے کر دیئے
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ ان دنوں اپنے نفس کی پیروی کررہے ہیں۔ کیا ٹھیک ہے کیا غلط ہے کسی چیز کا احساس نہیں ہے۔ موبائل اور پھر اس پر غلط چیزوں کا دیکھنا یہ گناہ ہے بہت بڑا گناہ۔ اپنی نظر صاف رکھیں۔ نظریں گندی ہوں گی تو بہت کچھ خراب ہوگا۔ آپ توبہ کرکے ان دنوں صرف اپنے گھر اور روزگار کو دیکھیں۔ اس نے ہی آپ کو ایک بہتر مستبقل دینا ہے۔ اب سنجیدہ ہونا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ سانحہ، مقتولہ زارا کے شوہر نے بیان جاری کر دیا، کیا کہا ؟ جانئے
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کچھ اثرات ہیں ابھی بدنظری کے۔ آپ کو بڑے تحمل سے چلنا ہوگا اور کسی ایسے کام میں ہرگز نہیں آنا ہوگا جو رسکی ہوں، صدقہ دیں، نظر اتاریں۔ یاحی یا قیوم کا ورد کریں، انشاءاللہ مشکلات سے نکل جائیں گے۔ حالات آپ کے حق میں ہو جائیں گے ۔ان دنوں گھر پر توجہ بھی دیں جن کی اولاد جو ان ہے وہ خاص طور پر خاموشی سے نگرانی کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: دہرے ٹیکس معاہدوں کی متوازن تشریح کی جائے: سپریم کورٹ
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا مسئلہ ان دنوں تنگ کرسکتا ہے۔ معدے پیٹ آنکھوں اور پٹھوں کے امراض زیادہ ہو سکتے ہیں۔ چہل قدمی شروع کریں اور حکمت کا علاج کروائیں، ساتھ ساتھ یاحی یا قیوم کا ورد بھی شروع کریں، انشاءاللہ بہتری میں آ جائیں گے، مگر یہاں پر ان سب معاملات کے باوجود آپ اپنی نظروں کی حفاظت نہیں کر پا رہے۔ گناہ سے بچیں اللہ سے توبہ کریں تاکہ مشکلات ختم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما نے حکومت کو “بڑی پیشکش” کر دی
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کیوں بار بار بندش جیسی صورتِ حال کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کسی جگہ تو ایسی غلطی ہو رہی ہے، جو آپ کے لئے رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ آپ صدقہ دیں اور یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ کا ورد کریں اس سے انشاءاللہ بندش سے بھی نکلیں گے اور روحانی طو رپر مضبوط بھی ہو سکیں گے۔جو لوگ لاپروائی سے کام لیں گے وہ آگے چل کر بہت پچھتاویں گے یاد رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے کاروبار میں برسوں سے زیادہ فائدہ حاصل نہیں کیا وہ اب انشاءاللہ بہت اچھی پوزیشن پر آ رہے ہیں اور اللہ سے بڑی امید ہے کہ اب روزگار میں شاندار بہتری آ سکے گی، آپ کے لئے اور بھی کئی دروازے کھل جائیں گے۔ جس مسئلے نے پریشان کیا ہوا تھا وہ بھی بحکم اللہ ختم ہو سکے گا اور گھر میں جاری نحوست وغیرہ کا بھی خاتمہ ہو سکے گا، یہ ہفتہ شاندار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوس ہوتا ہے کہ ہم سرکار کا پیسہ بے دردی سے خرچتے ہیں اور اس سے بھی زیادہ بے دردی سے ضائع کرتے ہیں، بھائی یہاں کون کسی کو پوچھتا ہے؟
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان لوگوں سے مزید لڑائی جھگڑے کا امکان ہے جو اپنے ہیں اور اندرونِ خانہ سازشوں سے باز نہیں آتے تھے۔ اس وقت آپ کو غصے کے بجائے حکمت سے چلنا ہوگا کیونکہ کئی جگہ پر آپ کا حصہ ہے، وہ آپ کے ہاتھ نہیں آ سکے گا۔ اس لئے ہوشیاری سے کام لیں اور دوسروں کے ساتھ ویسا چلیں جیسا وہ آپ کے ساتھ چلتے ہیں۔ جو روزگار کے حوالے سے آفر آئے اس کے بارے میں بھی غور لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نویلی دلہن دولہے کو چھوڑ کر فرار!
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی ایک دلی مردا پوری ہو سکے گی۔ آپ جس بھی مسئلے میں تھے انشاءاللہ اس سے بھی نکل سکیں گے اور تنگ کرنے والے خود بخود بھاگ جائیں گے۔ ان دنوں آپ کاروبار میں توجہ دیں بڑا فائدہ ملے گا اور اگر نوکری کررہے ہیں تو اس میں ترقی کا امکان موجود ہے۔ آنے والے دن مالی حوالے سے اچھے اور آپ کو عرصہ دراز کے بعد بہتری کی خبریں دے رہے ہیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک مشکل ختم ہوتی ہے تو دوسری گلے پڑ جاتی ہے، جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو۔ اس وقت آپ کو استخارے کی مدد سے چلنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ اصل حقیقت معلوم ہو سکے اور جو لوگ لاپروائی سے کام لیں گے او رکسی بات کی پروا نہیں کریں گے وہ بعد میں بڑاپچھتاویں گے کیونکہ جان بوجھ کر غلط راستہ اختیار کرنا کون سی حکمت ہے ۔غور کریں اور اپنے معاملات فوری ٹھیک کریں۔








