کراچی، مائی کولاچی لرزہ خیز قتل کی واردات میں ملوث گرفتار مرکزی ملزم کے تہلکہ خیز انکشافات
کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ
کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد کے علاقے مائی کولاچی کے قریب پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے میں ماں اور اس کے تین معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ قبول کر لیا، بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ
ملزم کی گرفتاری
واقعے کے فوری بعد کیماڑی پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم مسرور حسین کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم مسرور حسین نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی چار افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ
قتل کی وجوہات
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ خاتون تعویذ گنڈے کرتی تھی، جس کی وجہ سے ملزم شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما جیل سے رہا
ملزم کا اعتراف
ملزم نے اعتراف کیا کہ تعویذ کے معاملے سے تنگ آ کر اس نے انیلہ اور اس کے تین معصوم بچوں کو قتل کیا۔
تحقیقات جاری
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے فوراً بعد ہی اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔








