کراچی، یونیورسٹی روڈ پر گاڑی میں فحش حرکت کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
نازیبا حرکت کی وائرل ویڈیو
کراچی (ویب ڈیسک) یونیورسٹی روڈ پر شہری کی جانب سے نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون چھیننے کے مقدمے میں دو مجرموں کو 22، 22 سال کی سزا
واقعہ کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر ایک شخص کی جانب سے گاڑی میں نازیبا حرکت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جو یکم جنوری کو بنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 328 رنز کا جال بچھا دیا
پولیس کی کارروائی
کراچی پولیس چیف آزاد خان نے یونیورسٹی روڈ پر ایک شخص کی جانب سے گاڑی میں فحش حرکت کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالبات کا کارنامہ، 22 ممالک کے 50 ہزار طلبہ کے ٹیکنوفیسٹ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
ویڈیو کی ریکارڈنگ
مذکورہ ویڈیو ایک خاتون نے کراچی یونیورسٹی کے سامنے اپنے موبائل فون سے یکم جنوری کو بنائی تھی جس میں گاڑی کے اندر موجود شخص فحش حرکات کرتے ہوئے دکھائی دیا تھا اور خاتون کی جانب سے اوباش شخص کو فوری گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کا قیام، سپیکر قومی اسمبلی نے نام مانگ لیے
ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کو ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے۔
یہ بھی پڑھیں: اس کی آواز بھاری اور خوفناک تھی، تھوڑے رکھ رکھاؤ سے ملتا رہا، اب لوگوں کی آمدو رفت شروع ہوگئی جو ہمارے لئے پریشانی کا باعث بن رہی تھی
ملزم کی شناخت
ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ پولیس نے جدید تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت محی الدین احمد کے نام سے ہوئی، جو گلستان جوہر بلاک 3 کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے والا ‘بھارتی پائلٹ’ گرفتار
قانونی کارروائی
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آنا خوش آئند ہو گا: فواد چودھری
عوامی مقامات پر نگرانی
ان کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر غیر اخلاقی حرکات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عمل بھی جاری رہے گا۔
ملزم کا معافی نامہ
دوسری جانب فحش حرکات کرنے والے ملزم کا بھی ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے کیے گئے عمل پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہے ہیں۔








