ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زبہ چودھری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

زیبا چودھری کا او ایس ڈی بننا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گریڈ 21 کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زیبا چودھری کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زیبا چودھری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرانسفر کر کے او ایس ڈی بنایا ہے۔ یاد رہے کہ زیبا چودھری بینکنگ کی خصوصی عدالت کی جج تعینات تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار ہنی سنگھ کی نئی گرل فرینڈ کون ہے؟

عمران خان کے خلاف مقدمہ

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف زیبا چودھری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا بھی ایک مقدمہ چل رہا ہے۔ خیال رہے کہ 20 اگست کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کی تفصیلات

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ اس دوران عمران خان نے اپنی تقریر میں اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ ترین افسران اور ایک معزز خاتون ایڈیشنل جج کو ڈرایا اور دھمکایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو دو مواقع دیے تھے جن میں عمران خان نے غیرمشروط طور پر معافی نہیں مانگی۔ بعد ازاں، انہوں نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ اگر عدالت سمجھتی ہے کہ میرے بیان سے عدلیہ کی توہین ہوئی ہے تو میں خاتون جج کی عدالت میں پیش ہو کر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا تھا کہ بادی النظر میں عمران خان کی معافی تسلی بخش ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...