وینزویلا: نائب صدر ڈیلسی نے اقتدار سنبھال لیا، کسی ملک کی کالونی نہ بننے کا اعلان
وینزویلا میں سیاسی ہلچل
کراکس(ڈیلی پاکستان آن لائن) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو اغوا کیے جانے کے بعد وینزویلا کی عدالت عظمیٰ نے نائب صدر ڈیلسی کو عارضی طور پر عہدہ سنبھالنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر زجاری کیے جائیں گے
نائب صدر کی نئے فرائض کے تحت آمد
وینزویلا کی سپریم کورٹ نے رات گئے حکم نامہ جاری کیا کہ نائب صدر ڈیلسی روڈریگز انتظامی تسلسل اور ملک کے ہمہ جہت دفاع کی ضمانت کے لیے قائم مقام کی حیثیت سے صدارتی دفتر سے وابستہ تمام تر صفات، فرائض اور اختیارات سنبھالیں اور ان کا استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے اندازے غلط، پاکستان کو واضح برتری ملی: جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا
ملکی دفاع کی تیاری
وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے ملک پر ہونے والی مسلح جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ ملک کی دفاعی کونسل کو فعال کر دیا گیا ہے۔
روڈریکز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مزید ردعمل آئندہ چند گھنٹوں میں سامنے آنے کی توقع ہے، یہاں ایک واضح حکومتی نظام موجود ہے، وینزویلا باوقار اور قانونی مکالمے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 اشتہاری انسانی سمگلرز گرفتار
عدالت کا فیصلہ
عدالت عظمیٰ کے ججوں نے مادورو کو مستقل طور پر عہدے سے غیر حاضر قرار دینے سے گریز کیا، کیوں کہ اس فیصلے کی صورت میں 30 دن کے اندر انتخابات کروانا ضروری ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل میں سٹاف کو گالیاں نکالتے ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعویٰ
امریکی صدر کا اعلان
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ جب تک اقتدار کی محفوظ منتقلی ممکن نہیں ہو جاتی، امریکہ وینزویلا کو چلائے گا، امریکی تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔
وینزویلا کی حکومت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ امریکا کا حملہ صرف اور صرف تیل اور معدنیات پر قبضہ کے لیے کیا گیا، امریکی صدر ٹرمپ نے بالواسطہ طور پر اس بات کی تصدیق بھی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گرمی کا نیا ریکارڈ؛ عید کے تیسرے دن صبح صبح ہی سورج سوا نیزے پر آگیا، شہری بے حال
قائم مقام صدر کا انتہائی بیان
وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو چلانے کے دعوے کو مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا، صدر مادورو کو اغوا کیا گیا ہے، نکولس مادورو ہی وینزویلا کے صدر ہیں۔
ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے عوام صبر اور اتحاد سے کام لیں، امریکی فوج کی کارروائی کے بعد ہم وینزویلا کے دفاع اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلحے کی عدم موجودگی کے بارے میں خبر پر نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم، 10 روز میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم
ٹرمپ کا بیان
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی کو بطور صدر حلف دلا دیا گیا ہے، نائب صدر ڈیلسی نے مارکو روبیو سے بات کی ہے، ڈیلسی روڈریگیز وینزویلا کو دوبارہ عظیم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔
حکومتی دفاعی کونسل کا اجلاس
دوسری جانب وینزویلا کی حکومت نے ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے کا جواب دینے کیلئے وینزویلا کی خصوصی دفاعی کونسل بلا لی ہے۔








