سرگودھا: بیٹے کو اغواء کرنے کے الزام میں باپ کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا میں بیٹے کے اغواء کا الزامات
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا میں بیٹے کو اغواء کرنے کے الزام میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک: مسلح افراد نے گرلز پرائمری سکول دھماکے سے تباہ کردیا
پولیس کی تحقیقات
روزنامہ جنگ کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موہکہ کالونی کے رہائشی نے بیٹے کے اغواء کی جھوٹی اطلاع دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ٹریفک مسائل کا حل ، ہیوی گاڑیوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر، ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار
اغواء کی حقیقت
پولیس نے کہا کہ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچہ اغواء نہیں ہوا بلکہ رشتے داروں کے پاس ہے۔
سابقہ بیوی کا الزام
پولیس کا کہنا تھا کہ ریاض بچے کے اغواء کے مقدمے میں اپنی سابقہ بیوی کو ملوث کرنا چاہتا تھا۔








