لکی مروت: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ٹریفک پولیس پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید
فائرنگ کے واقعے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار شہید
لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرائے نورنگ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹریفک پولیس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سرائے نورنگ کے قریب مسلح افراد کی جانب سے ٹریفک پولیس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔
شہداء کی شناخت
پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں سرائے نورنگ ٹریفک انچارج جلال خان، سپاہی عزیزالہ اور سپاہی عبداللہ شامل ہیں۔ یہ ٹریفک اہلکار بنوں لکی سڑک پر معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔
حملہ آوروں کی تلاش
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔








