چارسدہ: شادی کی تقریب کے دوران کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق
چارسدہ میں چھت گرنے کا حادثہ
چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چارسدہ میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت نے پارٹی کو عمران خان کی رہائی کیلئے پلان بی کی تجویز دیدی
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں چھت مٹہ خیرآباد میں فضل داد نامی شخص کے گھر میں شادی کی تقریب کے دوران کمرے کی چھت گری۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف بھرتیوں کے امتحانات ملتوی کر دیئے۔
جانی نقصان
حکام کے مطابق چھت گرنے سے شادی میں آئے ہوئے مہمان ملبے تلے دب گئے، حادثے میں 6 افراد جان سے چلے گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
پولیس اور ریسکیو کارروائیاں
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ بچیوں سمیت ایک ہی گھر کے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں۔
پولیس اور ریسکیو اداروں نے واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں، جبکہ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔








