اطالوی وزیراعظم نے وینزویلا میں امریکی کارروائی کی حمایت کردی
اطالوی وزیراعظم کا وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی حمایت
روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام دفاعی نوعیت کا ہے اور موجودہ حالات میں جائز سمجھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کیک کاٹا
وینزویلا میں جمہوری انتقالِ اقتدار کی حمایت
وینزویلا کی صورتحال پر جاری بیان میں جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ اٹلی نے وینزویلا کے صدر کی خود ساختہ انتخابی فتح کو تسلیم نہیں کیا اور اٹلی وینزویلا میں جمہوری انتقالِ اقتدار کی حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ائیر فورس نے جدید ترین پی ایف ایکس بنانے کا اعلان کر دیا
سکیورٹی کے خلاف ہائبرڈ حملے اور فوجی مداخلت
انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ سکیورٹی کے خلاف ہائبرڈ حملوں کی صورت میں دفاعی مداخلت جائز ہو سکتی ہے، تاہم فوجی مداخلت آمریت کے خاتمے کا مستقل حل نہیں ہے۔ اطالوی وزیراعظم کے مطابق وینزویلا میں مقیم اطالوی شہریوں کی سلامتی اٹلی کی اولین ترجیح ہے۔
جارجیا میلونی نے مزید کہا کہ اٹلی حکومتوں کی تبدیلی کے لیے بیرونی فوجی طاقت کے استعمال کے حق میں نہیں ہے۔
جرمن چانسلر کا موقف
دوسری جانب جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی قانونی حیثیت کا جائزہ لینے میں وقت لگے گا اور اس معاملے پر مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔








