قاضی احمد ٹول پلازہ پر مویشیوں سے بھرا ٹریلر اُلٹ گیا، ۳ سو سے زائد بکریاں ہلاک
حادثے کا واقعہ
حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قاضی احمد قومی شاہراہ ٹول پلازہ کے قریب مویشوں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا، حادثے میں 300 بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے وعدہ پورا کریں گے، بلاول بھٹو
تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، نواب شاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹریلر اُلٹ گیا۔ اس حادثے میں تین سو سے زائد بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ ٹریلر میں سوار پانچ افراد بھی زخمی ہوئے۔
ریسکیو کارروائی
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یہ ٹریلر حیدرآباد سے پنجاب جا رہا تھا۔








