وزیراعلیٰ پنجاب کا سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت کیلئے بڑا فیصلہ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اہم فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں سڑکوں، مکانات اور ہاسٹلز کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا
صوبائی سڑکوں کے منصوبے کی منظوری
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی 18 اہم صوبائی سڑکوں کے علاوہ صوبے میں زرعی، صنعتی اور شہری اہمیت کی 24 راہداریوں کی تعمیر کے بڑے منصوبے پر عمل درآمد کی منظوری بھی دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ طاہر محمود اشرفی کی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی بہتری
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں پرانے واٹر انفرا اسٹرکچر کی بحالی، صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم میں بہتری کا ہدف دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ممالک سپین، پرتگال اور فرانس میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، لاکھوں افراد متاثر
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبے
وزیراعلیٰ نے سال 2026-27 کے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کم از کم 30 فی صد منصوبے شامل کرنے کا بڑا فیصلہ بھی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔ عمرایوب خان
اجلاس اور اہم فیصلے
وزیراعلی مریم نواز شریف کے وژن کی روشنی میں سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے متعلق تیسرے جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلی نے ہر شعبے میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری سے منصوبوں کے آغاز کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کو پاکستان کو فالو کرنا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
بریفنگ کی تفصیلات
پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (پی پی پی پی اے) کی سڑکوں کی تعمیر، پانی کی فراہمی اور عوامی سہولیات کے بڑے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے مذاکرات نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی شعبے کی مدد سے جدید دنیا میں رائج سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال کے لئے جدید نظام، ٹیکنالوجی، مشینری اور طریقے استعمال کیے جائیں گے۔ سڑکوں اور شاہراہوں پر ٹول وصول کرنے کا جدید طریقہ کار رائج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی پاکستان کے ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، ان کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے کسی بھی علاقے میں جائیں، سلمان اکرم راجا
سفر کی بہتری اور حفاظت
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مسافروں کو سفر کے دوران بہترین سڑک اور سہولیات فراہم ہوں گی۔ جدید نظام سے سفر کے دورانیے میں کمی ہوگی، حفاظتی اطمینان یقینی بنانے کے علاوہ عوامی اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ پر وکلاء کی جانب سے تشدد کے بعد اہلیہ ایمان رجب سامنے آ گئیں
نئی سڑکوں کی تعمیر
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 150 کلو میٹر طویل دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ کو نجی شعبے کی شراکت داری سے دو رویہ کیا جائے گا۔ نجی شعبے کے تعاون سے 100 کلومیٹر چراغ آباد، جھنگ، شورکوٹ روڈ کو دو رویہ بنانے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحۂ سوات، ہیلی کاپٹر سروس کیوں فراہم نہیں کی گئی؟ بیرسٹر سیف نے وجہ بتا دی۔
دیگر سڑکوں کی منصوبہ بندی
اسی طرح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 140 کلومیٹر مظفرگڑھ، علی پور، ٹی ایم پناہ روڈ، 49 کلومیٹر کے ساہیوال، سمندری روڈ پر کیرج وے اور 40 کلومیٹر بہاولپور، جھنگڑا شرقی روڈ پر اضافی کیرج وے بھی نجی شعبے کی شراکت داری سے بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بورڈ نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا
گجرانوالہ اور دیگر روڈز کی اپ گریڈیشن
مزید، سیالکوٹ، پسرور، گجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، ڈسکہ کی سڑکوں کے علاوہ سیالکوٹ، ڈسکہ، سیالکوٹ، وزیرآباد اور گجرات، سیالکوٹ روڈز کی اَپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔ احمدپور شرقیہ، اوچ شریف، ڈسکہ، پسرور اور بہاولپور، حاصل پور روڈز بھی آپریشن اینڈ مینٹیننس کے اصول پر بہتر بنائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی جیت پر حماس کا ردعمل آگیا
دیگر ترقیاتی منصوبے
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ دیہات سے منڈیوں تک سڑکوں کی بہتری، تجارت اور لاجسٹکس کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ چکوال اور قصور میں نکاسی اور فراہمی آب کے منصوبے بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بنانے کے منظوری دے دی گئی جبکہ چکوال اور قصور میں آبی منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف
تعلیمی شعبے کی بہتری
اجلاس میں نجی شعبے کے تعاون سے سرکاری یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجوں میں طلبہ کے لیے آن کیمپس رہائشی سہولیات کی فراہمی پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی عوام کا کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے احتجاج، بھارت سے جنگ کی صورت پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان
وزیراعلیٰ کا وژن
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ تمام محکمے نجی شراکت داری سے ممکن اور قابلِ عمل منصوبوں کی نشاندہی کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا پنجاب کی سڑکوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا سب سے بڑا منصوبہ شروع ہو چکا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے شفاف ماڈل سے پنجاب اور عوام دونوں ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے آگے بڑھیں گے۔
اجلاس کی شرکت
اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں کے اعلیٰ حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔








