میرب علی نے سال 2025ء کو زندگی کا مشکل ترین سال قرار دیدیا

میرب علی کا مشکلات سے بھرپور سال

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 ان کی زندگی کا مشکل ترین سال رہا۔

انسٹاگرام پر ویڈیو کا انکشاف

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے سال 2025 کے اختتامی لمحات پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ زندگی بڑی فٹ جا رہی ہے، 2025 ختم ہونے والا ہے، میں بہت خوش ہوں کہ یہ سال گزر رہا ہے۔

شکرگزاری اور مستقبل کی امید

انہوں نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں، اس سال کے ختم ہونے پر کیونکہ اپنی زندگی میں پہلی بار میں اتنی مشکلات سے اکیلی گزری ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جن کے حوالے سے آپ کو لگتا ہے کہ آپ ان کا سامنا نہیں کرسکتے لیکن اللّٰہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانی کرتے ہیں۔ اگر آپ دوسروں کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہی ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے جتنے چاہنے والے ہیں میں ان کی شکرگزار ہوں، میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے پیار اور سپورٹ کی بھی شکر گزار ہوں۔ زندگی میں گھر والوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔

منگنی کا خاتمہ

واضح رہے کہ سال 2025 کے وسط میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے اپنی 3 سالہ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...