Strong Condemnation of Terrorist Attack Near Karachi Airport in the USA

امریکی محکمہ خارجہ کا دھماکے کی مذمت
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ترک ڈرونز کا شاندار ریکارڈ بھارتی فوج کیلئے دردِ سر بن گیا
جانوں کے ضیاع پر افسوس
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں جانوں کے ضیاع اور شہریوں کے زخمی ہونے پر دکھ ہوا، دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دیدی
پاکستان میں پر امن اجتماع کی حمایت
میتھیوملر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پر امن اجتماع، اظہار رائے کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں مظاہرین سے مطالبہ کیا کہ وہ پرامن رہیں اور تشدد سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے گرفتار ارب پتی چور کا عبدالرزاق کے گھر بھی واردات کا انکشاف
انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے آئین اور قانون کے احترام کو یقینی بنانا اہم ہے، حکومت پاکستان امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: 30 لاکھ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
بھارت میں مذہبی آزادی کی صورت حال
میتھیوملر نے بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں سے متعلق سوالات کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمیشن نے محکمہ خارجہ سے بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔
مذہبی آزادی کی نگرانی
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم بھارت سمیت ہر ملک میں مذہبی آزادی کی صورتحال کی بغور نگرانی کرتے رہتے ہیں۔