لاہور؛ گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار
واقعہ کا پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیکٹری ایریا میں گھریلو ناچاقی پر 30 سالہ بیوی اقراء کو ٹوکے سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کی پنجاب قیادت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دورکردیئے،پاور شیئرنگ پربریک تھروکا امکان
پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ اور اے ایس پی ڈیفنس بریرہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر علی رضا کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی
تحقیقات اور شواہد
پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی۔
ایس پی کینٹ کا بیان
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مزید کارروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے۔








