سی ایم انسپکشن ٹیموں کے ہسپتالوں کے اچانک دورے،متعدد ایم ایس اور پرنسپل تبدیل، گڈ گورننس کیلیے ایک اور اہم قدم اٹھا لیا گیا
سروس ڈلیوری میں بہتری کا اقدام
لاہور (طیبہ بخاری سے ) سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈ گورننس کے لئے ایک اور اہم قدم اٹھایا گیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے گڈ گورننس کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم فیلڈ میں متحرک ہو چکی ہے-
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں
مانیٹرنگ کے نئے نظام
انسپکشن ٹیم کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نواز کو روانہ رپورٹ پیش کی جاتی ہے، روانہ مانیٹرنگ کے لئے ڈیش بورڈ بھی فنکشنل کردیا گیا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب بھر میں سرکاری اداروں کی خود لائیو مانیٹرنگ کررہی ہیں -وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ایم انسپکشن ٹیموں کی ہسپتالوں میں چیکنگ جاری ہے- مریضوں کو مفت ادویات اورسہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی کی فوری نشاندہی کی جاتی ہے-
مختلف اداروں کی مانیٹرنگ
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انسپکشن ٹیمیں ہیلتھ اورایجوکیشن کے علاوہ دیگر اداروں کی بھی مانیٹرنگ کریں گی-سی ایم انسپکشن ٹیموں اور معاون خصوصی شعیب مرزا کے ہسپتالوں کے اچانک دورے جاری ہیں -عوامی شکایت پر متعدد ایم ایس اور پرنسپل کو تبدیل کر دیا گیا-








