وزیراعظم کا لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
وزیراعظم کا افسوسناک واقعہ پر اظہار تعزیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واقعہ کی تفصیلات
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے واقعہ میں شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لئے پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔








