وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا
وزیر داخلہ کا کریک ڈاؤن کا حکم
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ مقرر،جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون میں وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے کراچی زون اور ساؤتھ زون کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منی لانڈرنگ میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے منی لانڈررز پر سختی سے ہاتھ ڈالا جائے اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کی پوری منی ٹریل بے نقاب کی جائے۔ حوالہ ہنڈی کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی نظر آنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فوج کا احترام کرتے ہیں، پھر بھی ڈی چوک میں احتجاج ہمارا حق ہے: بیرسٹر سیف
انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی
محسن نقوی نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ معصوم لوگوں کو جھانسہ دے کر باہر بھجوانے والے افراد کو کوئی رعایت نہیں ملنی چاہیے۔ جعلی ادویات کا کاروبار کرنے والے انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، اور ان مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی
اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹس
’’جنگ‘‘ کے مطابق، اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ 4 ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 140 ملین روپے کی نان کسٹم مصنوعات اور ڈرگز ضبط کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ڈیفنس میں مزدوروں پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار کر لیا گیا
سہولت سینٹر کا قیام
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی ایئر پورٹ پر سہولت سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کی ہدایت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسران سے متعلقہ سرکلز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی۔








