وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد ایپل نے 600 ٹن آئی فون بھارت سے امریکا پہنچادیئے
خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں سے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی کیفیت
پاکستان اور مصر کے درمیان باہمی دلچسپی
’’جنگ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور مصر کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دو طرفہ روابط کی مضبوطی
دونوں ممالک نے دو طرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








