وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کا شام کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف براہ راست مداخلت کا اعلان
خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی کوششوں کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: اتحاد ٹاؤن فیز 3 کا پری لانچ پیمنٹ پلان جاری
پاکستان اور مصر کے درمیان باہمی دلچسپی
’’جنگ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور مصر کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دو طرفہ روابط کی مضبوطی
دونوں ممالک نے دو طرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








