پاکستانیوں نے لبنان سے واپسی پر سنائے دلچسپ تجربات
پاکستانیوں کا لبنان سے واپسی کا حال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لبنان سے واپس آنے والے پاکستانیوں نے اپنی آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت اور اہم ملاقات
لبنان میں خراب حالات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لبنان سے واپس آئے پاکستانی مسافر نے بتایا کہ لبنان میں حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل صبح شام بم باری کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری پر دلچسپ ردعمل
سفارت خانے کی مدد
ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی سفارت خانے سے بہت خوش ہیں، کیونکہ سفارت خانے نے ہماری واپسی کے لیے بہت مدد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
زندگی کی حفاظت
لبنان سے واپس آئے ایک اور مسافر نے کہا کہ ہم لوگ اپنی جانیں بچا کر آئے ہیں اور لبنان میں بہت سے لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
پی آئی اے کی خصوصی پرواز
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز شام سے 71 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچی ہے۔








