سپریم کورٹ میں کل اہم مقدمات سماعت کیلیے مقرر

سماعت کی تاریخ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کل بروز سوموار 5 جنوری 2026 کو خاندانی نوعیت کے متعدد اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ جاری کاز لسٹ کے مطابق یہ مقدمات بینچ نمبر ایک کے روبرو سنے جائیں گے جس کی سربراہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول جاری

عدالتی ہدایات

’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق سپریم کورٹ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی مقدمے میں فیکس یا ای میل کے ذریعے التواءکی درخواست قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ اگر کوئی وکیل پیش نہ ہو سکا تو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو دلائل دینا ہوں گے۔ کسی بھی بنیاد پر التواء نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، جنگ بندی کے بعد وسیم اکرم کا جنگ بارے پہلا بیان، تنقید کا نشانہ بن گئے

مقدمات کی نوعیت

کل سماعت کے لیے مقرر مقدمات میں حق مہر کی وصولی، نان نفقہ کیس (بحالی درخواست)، نان نفقہ الاؤنس کیس، مہر، جہیز اور نان نفقہ کا مقدمہ اور اسی نوعیت کے متعدد مقدمات شامل ہیں۔

عدالتی نظم و ضبط

واضح رہے کہ تمام مقدمات سنگل جج اختیارات کے تحت مقرر کیے گئے ہیں اور سپریم کورٹ نے مقدمات کے فوری فیصلے کے لیے سخت عدالتی نظم و ضبط اپنانے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...