لاہور: “نک دا کوکا” گانے پر قوال فراز خان کے خلاف بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
شالیمار باغ میں قوال کے خلاف مقدمہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شالیمار باغ میں سرکاری ادارے کے ایونٹ کے دوران "نک دا کوکا" گانے پر قوال فراز خان کے خلاف بغاوت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنے اور جلسوں کی شرط پر ہوئی تھی، عظمیٰ بخاری
ثقافتی شو میں ناخوشگوار واقعہ
ایف آئی آر کے مطابق ہفتے کی رات کو شالیمار باغ میں سرکاری ادارے کے تحت ثقافتی شو ہوتا ہے۔ اس میں قوال فراز خان نے گانا گایا "جیل اڈیالہ، قیدی 804 ہووے"، جس کی وجہ سے عوام میں اشتعال پیدا ہوا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے شہری کی درخواست پر غداری سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت گلوکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔









