نیا سال بہت توقعات لیکر آیا ہے: ایم کیو ایم پاکستان نے ’’کراچی بچاؤ مہم‘‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا
ایم کیو ایم کا کراچی بچاؤ مہم کا آغاز
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے "کراچی بچاؤ مہم" شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میڈیا میں زندہ رہنے اور ہمدردیوں کے حصول کے لئے عمران خان کے ساتھ اس کے بچوں کی ملاقات کو ایشو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، خواجہ محمد آصف
نیا سال، نئی توقعات
تفصیلات کے مطابق بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نیا سال بہت ساری توقعات لے کر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک تاریخی معرکہ مارا اور 6 سے 10 مئی ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل، افواج پاکستان اور حکومت کو جاتا ہے جب کہ اس وقت عوام افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ 2026 میں اب معرکہ معیشت کی طرف جانا ہے۔ ملک کی بقاء و سلامتی کراچی سے وابستہ ہے اور اگر ملک کو بچانا ہے تو کراچی کو بچانا ہے۔
کراچی کے مقدمے کی وکالت
''جیو نیوز'' کے مطابق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کراچی بچاؤ مہم کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ اس مہم کے تحت ایم کیو ایم کے وفود کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں، وکلاء، تاجران، صنعتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کریں گے اور کراچی کا مقدمہ ان کے سامنے رکھیں گے۔








