پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے ، فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا،3400 ارب روپے کھا گئی: حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے، فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، 3400 ارب روپے کھا گئی۔ بلاول بھٹو زرداری کا مشن کراچی کو موئن جو ڈڑو بنانے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لیسکو ٹیموں کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کا حکم، ڈیسنٹرلائز سٹور سسٹم بھی متعارف کرا دیا
گورننس کا بحران
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں گورننس کا بحران ہے۔ کراچی کا پنجاب سے موازنہ نہ کیا جائے، پنجاب میں جتنے فنڈز ملتے ہیں اس حساب سے کارکردگی دیکھی جائے۔ سندھ کا تو برا حال ہے ہی لیکن پنجاب میں بھی دودھ کی نہر نہیں بہہ رہی۔ سندھ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسو روتا ہے۔ یہ لوگ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حقائق پر مبنی معلومات کی فراہمی کے لیے ڈی جی پی آر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا: عظمیٰ بخاری
کے فور منصوبہ کی ذمہ داری
پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ کے فور منصوبہ وفاق کی ذمہ داری ہے، جبکہ یہ لوگ جب وفاق میں تھے تو انہوں نے کیا کیا تھا۔ اب بھی یہ وفاق کا حصہ ہیں، ہر مشکل وقت میں وفاق کے ساتھ ہیں۔ کے فور کے لئے پانی کو گھروں تک پہنچانے کا کام بھی تو سندھ حکومت کا تھا، لیکن سندھ حکومت نے اپنے حصے کا کوئی کام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت میں جوہری، تابکاری مواد کی چوری اور فروخت پر اظہار تشویش
سندھ حکومت کی ناکامی
جیو نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے 3400 ارب روپے کھا گئی ہے۔ نعمت اللہ خان نے اپنے دور کے آخر میں کے فور پر کام شروع کردیا تھا، لیکن 21 سال ہونے کے باوجود یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، لیکن آپ کبھی 10، کبھی 20 اور کبھی 1970 کی ڈبل ڈیکر لا رہے ہیں۔ بلاول کا وژن کراچی کو موئن جو دڑو بنانے کا ہے، بلاول وژن کی بات کرنے والے وزیر اعلیٰ سندھ حساب دیں۔
پیپلز پارٹی کی کراچی سے دشمنی
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی پر برا وقت آتا ہے تو مصنوعی لڑائی لڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کو بھی فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی دشمن جماعت ہے، انہیں کوئی ووٹ نہیں دیتا۔ آئین میں ترمیم کرنا ہو تو پیپلزپارٹی حکومت کا ساتھ دیتی ہے، لیکن جب عوام کی بات آتی ہے تو یہ بلیم گیم شروع کر دیتے ہیں۔ کراچی منی پاکستان ہے اور پیپلز پارٹی کراچی سے دشمنی کرتی ہے۔








