2025 میں طالبان نے کتنے سابق فوجی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔؟ افغان جریدے کی دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری
طالبان کی بربریت کا انکشاف
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) 2025 میں طالبان نے کتنے سابق فوجی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا؟ افغان جریدے نے دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال 25-2024 کا اختتام، ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ
سابق فوجی اہلکاروں کا قتل
تفصیلات کے مطابق، افغان جریدے نے طالبان حکومت کی جانب سے سال 2025 میں 100 سے زائد سابق فوجی اہلکاروں کو بےدردی سے قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ افغان جریدے کے مطابق، طالبان نے گزشتہ سال 29 صوبوں میں 123 سابق فوجی اہلکاروں کو بے دردی سے قتل کیا جبکہ 20 صوبوں میں 131 سابق فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی ہونے کا قانون، مراد سعید کے ڈی سیٹ ہونے کی باتیں لیکن کیا اسحاق ڈار ڈی سیٹ ہوئے؟
تشدد کے طریقے
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان جیلوں میں سابق فوجیوں پر کرنٹ، گرم سلاخیں، اور فولادی کیبلوں سے تشدد کیا گیا۔ طالبان رجیم کی جانب سے بیشتر گرفتاریاں بغیر کسی عدالتی وارنٹ کے کی گئیں۔ متاثرہ خاندانوں نے اعتراف کیا کہ طالبان نے میڈیا سے بات کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
اقوامِ متحدہ کی تصدیق
اس حوالے سے اقوامِ متحدہ امدادی مشن برائے افغانستان بھی طالبان کے سابق سرکاری اہلکاروں کے خلاف ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں اور تشدد کی تصدیق کر چکا ہے۔








