سال 2025: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

این ایچ ایم پی کی کارکردگی رپورٹ 2025

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (این ایچ ایم پی) نے سال 2025 کے لیے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے: وفاقی وزیر صحت

عوامی خدمات اور روڈ سیفٹی

تفصیلات کے مطابق این ایچ ایم پی کی رپورٹ میں وسیع پیمانے پر عوامی خدمات، روڈ سیفٹی کے اقدامات اور شہریوں کے لیے محفوظ اور باوقار سفر کو یقینی بنانے کے لیے نفاذ کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے سال کے دوران 18,000 سے زائد مسافروں کو ہنگامی امداد اور بروقت طبی امداد فراہم کی جب کہ 5.4 ملین سے زائد افراد کو ٹول فری ہیلپ لائن 130 کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک بچن سے منگنی ٹوٹنے کے بعد میں ایک خول میں سمٹ گئی تھی، کرشمہ کپور

ڈرائیونگ لائسنس اور روڈ سیفٹی پروگرامز

اپنی سہولت کاری کی خدمات کے حصے کے طور پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے 18,500 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے۔ محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے موٹروے پولیس نے ملک بھر میں 2,674 روڈ سیفٹی پروگرامز کا انعقاد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناقص پالیسیاں قومی خزانے کو اربوں روپے میں پڑرہی ہیں: گوہر اعجاز

گمشدہ اشیاء کی واپسی

گشت کے دوران برآمد ہونے والی گمشدہ قیمتی اشیاء بشمول طلائی زیورات، 186 موبائل فون، 48 بٹوے اور 331 دیگر قیمتی اشیاء کا سراغ لگا کر ان کے حقیقی مالکان کو واپس کر دیا گیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 48 مسروقہ اور 17 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کر کے متعلقہ حکام اور مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

غیر قانونی سرگرمیاں اور قانون نافذ کرنے کی کارروائیاں

’’اے پی پی‘‘ کے مطابق لاپتہ ہونے والے 169 بچوں کو بحفاظت ان کے اہل خانہ سے ملایا گیا جبکہ 70 خطرناک مجرموں کو پکڑ کر متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والی کارروائیوں کے دوران نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے 29 غیر قانونی ہتھیار، 1,349 گولہ بارود، 309 کلو گرام منشیات، 2,450 لیٹر شراب اور 10,000 سے زائد کارٹن نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کیے، جنہیں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جن علاقوں میں جبلی کا بل نہیں بھرا جاتا وہاں لوڈ شیڈنگ ہوتی رہے گی : وزیر خزانہ

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ

مزید برآں سمگلنگ کی 7 کوششیں اور ڈکیتی کی 6 وارداتیں بھی ناکام بنا دی گئیں۔ ٹریفک قانون کے نفاذ کے حوالے سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 13.2 ملین سے زائد چالان جاری کیے گئے۔ سنگین خلاف ورزیوں اور تیز رفتاری کے خلاف مہم کے دوران گیارہ ہزار سے زائد ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔ سال کے دوران کل 690 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 349 مہلک اور 341 غیر مہلک واقعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس کا معاملہ تعلیمی ہے، سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے: اسلامی نظریاتی کونسل

سوشل میڈیا اور عوامی شکایات

پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے کہا کہ ہماری سوشل میڈیا ٹیم اور FM-95 ریڈیو اسٹیشن مسافروں کو سڑک کی حفاظت اور ٹریفک کے حالات کے بارے میں آگاہ کرتے رہے ہیں جبکہ عوامی شکایات کو دور کرنے کے لیے ماہانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔

عزم اور ترجیحات

رپورٹ میں اس بات کی توثیق کی گئی ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس قانون کے یکساں نفاذ اور عوامی خدمت کے اعلیٰ ترین معیار کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں کے لیے محفوظ اور باعزت سفری سہولیات کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...