فیصل آباد میں 3 سالہ بچے کا کامیاب آپریشن، گلے میں پھنسا تالا نکال لیا گیا
بچے کا کامیاب آپریشن
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں 3سالہ بچے کا کامیاب آپریشن کر کے ڈاکٹروں نے گلے میں پھنسے تالے کو نکال لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے.
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال میں تالا نگلنے والے 3سالہ بچے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ بچے نے 4 روز قبل کھیلتے ہوئے تالا نگل لیا تھا۔
ڈاکٹروں کی رپورٹ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایچ او ڈی چلڈرن ہسپتال، ڈاکٹر نگینہ شہزادی کے مطابق سانس رکنے کی شکایت پر بچے کو ہسپتال لایا گیا تھا۔ کامیاب آپریشن کے بعد تالا نکال دیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق تالا گلے میں پھنسنے سے بچے کی زندگی کو خطرہ تھا۔








