وینز ویلا نے 20 سال قبل امریکی آئل کمپنیوں کے اثاثے ضبط کیے تھے، جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا وینزویلا کے خلاف دفاع
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائیوں کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے کہ وینزویلا کا عالمی منشیات، خاص طور پر فینٹینل، کی اسمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال، لاہور بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات ملتوی کر دیئے
فینٹینل اور کوکین کی صورت حال
اپنے بیان میں نائب صدر وینس نے کہا کہ فینٹینل واحد منشیات نہیں اور حقیقت یہ ہے کہ وینزویلا سے فینٹینل کی ترسیل ماضی میں ہوتی رہی ہے۔ تاہم اصل مسئلہ کوکین ہے، جو وینزویلا سے اسمگل ہونے والی مرکزی منشیات ہے اور لاطینی امریکہ کے تمام بڑے کارٹلز کے لیے کمائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آج بھی جاری نہ ہو سکا ، براڈ کاسٹرز پریشان
کارٹلز کی طاقت پر اثرات
انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوکین کی آمدنی ختم یا کم کر دی جائے تو اس سے کارٹلز کی مجموعی طاقت بری طرح کمزور ہو جاتی ہے۔ "اور ہاں، کوکین بھی ایک تباہ کن منشیات ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے
فینٹینل کی آمد اور امریکی پالیسی
نائب صدر نے اعتراف کیا کہ فینٹینل کی بڑی مقدار میکسیکو سے آ رہی ہے، لیکن ساتھ ہی بتایا کہ یہ مسئلہ بھی امریکی پالیسی کی اولین ترجیح ہے اور اسی وجہ سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہی سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تربوز کے بیج کے 7 حیرت انگیز فوائد، جان کر آپ انہیں کبھی نہیں پھینکیں گے
تیل کی چوری اور منشیات کی سرگرمیاں
تیل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ تقریباً 20 سال قبل وینزویلا نے امریکی آئل کمپنیوں کی ملکیت زبردستی ضبط کر لی اور طویل عرصے تک اسی “چوری شدہ” دولت سے فائدہ اٹھا کر منشیات سے جڑی دہشت گرد سرگرمیوں کو فنڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے کے بعد ہمیں کسی کو روکنے کی ضرورت نہیں ، عمران خان خود نہیں ملنا چاہتے: طلال چودھری
ناقدین کا جواب
انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کمیونسٹ حکومت ہمارے خطے میں ہماری املاک چھین لے تو کیا امریکہ خاموش تماشائی بن کر بیٹھا رہے؟ "عظیم طاقتیں اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرتیں۔”
امریکہ کی عظمت کی بحالی
آخر میں نائب صدر نے زور دے کر کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ایک بار پھر ایک عظیم طاقت بن چکا ہے اور دنیا کو یہ پیغام واضح طور پر سمجھ لینا چاہیے۔








